Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حنیف گوہر دس ماہ بعدفیڈریشن کے سینئرنائب صدرمنتخب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر)  سابق چیئرمین آباد،یو بی جی کے سرگرم رہنما اورفیڈریشن الیکشن 2020میں سینئرنائب صدر کے امیدوارحنیف گوہر نے تین رکنی الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیابی کے اعلان کے بعدایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدر کی حیثیت سے منصب سنبھال لیا۔گزشتہ سال فیڈریشن انتخابات میں سینئرنائب صدر کے عہدے کیلئے یو بی جی کے امیدوار حنیف گوہر اوربزنس مین پینل کے امیدوارعاصم غنی عثمان کے ووٹ برابر ہونے کی وجہ سے کسی بھی امیدوار کی کامیابی کا اعلان نہیں کیا جاسکا تھا، الیکشن میں انجم نثارنے فٹ ویئر اور کیمیکل ایسوسی ایشن سے بیک وقت دو ووٹ کاسٹ کیے تھے جس پر حنیف گوہر نے ایک ووٹ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ، ہائیکورٹ نے فٹ ویئرایسوسی ایشن سے انجم نثار کا ووٹ خارج کردیا ،اس فیصلے کے بعد حنیف گوہر سینئرنائب صدر کا منصب سنبھالنے کیلئے فیڈریشن ہاؤس پہنچ گئے ۔ حنیف گوہر نے کہا کہ انجم نثار نے 10ماہ گزرجانے کے باوجود فیڈریشن کا وقار بہتر بنانے کیلئے کوئی کام نہیں کیا، اب ہم فیڈریشن کی رونقوں کو بحال کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.