Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دہشتگرد تنظیمیں پاکستان میں خانہ جنگی کروانے کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہیں، شیخ رشید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ ملک دشمن اپنے مقاصد کیلئے خانہ جنگی پر تلے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ مریم اور نواز شریف نا اہل ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں، میرے 50 سوالات کا اپوزیشن نے جواب نہیں دیا، عمران خان نے اپوزیشن کو جواب دے دیاہے کہ این آر او نہیں دیا جائے گا،نواز شریف کبھی واپس نہیں آئیں گے، ایک سال ہوگیا لیکن نا تو نوازشریف ہسپتال گئے اور نہ ہی علاج کرایا، بس عوام کو بےوقوف بنایا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے پھیلاوَ میں اضافہ ہورہا ہے، کورونا پھیلنے اور دہشت گردی کا خدشہ ہے، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، دہشت گرد تنظیمیں خانہ جنگی کرانے کےلئے پاکستان میں کچھ بھی کرسکتی ہیں، پاکستان کی سالمیت اور بقا میں فوج کا کلیدی کردار ہے، پاک فوج جمہوری حکومت کے پیچھے کھڑی ہے۔

اپوزیشن کے احتجاج اور اسمبلیوں سے استعفوں کی بات پر شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن جلسہ جلوس ضرور کرے لیکن شرپسندی اور جلاوَ گھیراوَ پر قانون حرکت میں آئے گا اور کریک ڈاؤن بھی ہوسکتا ہے، یہ نہ ہو کہ اپوزیشن بعد میں ساری عمر پچھتائے، مفتی محمود نے دھاندلی کی بات کی تھی اس کا نتیجہ جو نکلا وہ بتانا نہیں چاہتا۔ 31 دسمبر سے 20 فروری اہم ہے اور اس میں نتیجہ نکل آئے گا، پیپلزپارٹی استعفے نہیں دے گی، پیپلز پارٹی والے استعفے دے کر کیا کریں گے ، انہیں اگلی بار سندھ بھی نہیں ملے گا، مولانا فضل الرحمان کی 9 سیٹیں ہیں،ان کا کچھ نہیں جانا لیکن مدرسوں کے طلبا کو اکھٹا کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.