Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سلیکٹڈ حکومت کے دن ختم ہو چکے ، وکلا ہماراساتھ دیں ،بلاول بھٹو زرداری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلاول نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن کے لیے گرفتاری کی دھمکی کوئی نئی نہیں ہے اور ہم جانتے ہیں کہ جب تک وکلا برادی ہمارے ساتھ کھڑی ہے اس وقت تک وہ میرے کارکن پر آنچ تک نہیں آنے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس وکلا تحریک کا آغاز اسی کراچی بار سے ہوا تھا، وہ قانون کی حکمرانی کے لیے ایک جمہوری احتجاج تھا، آپ نے جج کی حکمرانی یا افتخار چوہدری کی حکرمانی کے لیے جدوجہد نہیں کی تھی بلکہ قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کی تھی، اس لیے جب تک اس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہو گی ، اس وقت تک آپ کی آزادی یا عدلیہ کی آزادی کا کوئی مطلب نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب نے حقیقی قانون حکمرانی اور حقیقی جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنی ہے، ہمیں اپنے حقوق کا تحفظ کرنا پڑے گا، یہ غیرجمہوری قوتیں آپ کے ہر حق پر ڈاکا ڈال رہی ہیں۔

بلاول نے کہا کہ ہمیں آپ کے استھ کی ضرورت ہے تاکہ ہم میڈیا کی آزادی، اظہار رائے کی آزادی کو واپس لانا چاہتے ہیں اور آئین اور قانون کی بالادستی کو بحال کرنا چاہتے ہیں تاکہ آپ کے جمہوری حق، ووٹنگ کی آزادی دلا سکیں کیونکہ جب تک آپ آزاد نہیں ہوں گے، جب تک آئینی حقوق نہیں ہوں گے تب تک ہم عوام کے مسائل حل نہیں کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارا پارلیمان ربڑ اسٹیمپ رہے گا، ہمارا میڈیا سلیکٹڈ رہے گا، اس وقت تب تک ہم اپنے عوام کے مسائل حل نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج جو غریب پر ظلم ہو رہا ہے، ہمارے میڈیا چینلز کو وہ دکھانے کی اجازت ہی نہیں ہے، ہم تاریخی مہنگائی کا مقابلہ کر رہے ہیں مگر ہمارا میڈیا ہمیں بتاتا ہے کہ ہماری معیشت صحیح سمت میں گامزن ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ اگر میں آپ کی بات پارلیمان میں نہیں اٹھا سکتا، اگر قائد حزب اختلاف کو پارلیمان میں بولنے کی آزادی نہیں ہو گی تو کہاں ہو گی، اگر ہم پارلیمان میں آپ کے مسائل نہیں اٹھا پا رہے لہٰذا ہم مجبور ہو چکے ہیں کہ ہم آپ کے مسائل سڑکوں پر اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں پاپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پہلا جلسہ 16تاریخ کو گوجرانوالہ میں ہو گا اور 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز کی یاد میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مزار قائد پر تاریخی جلسہ کریں گے۔

بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران وکلا کی جانب سے شدید بدنظمی کا مظاہرہ کیا گیا اور تقریب کے دوران مستقل شور شرابا جاری رہا جس کی وجہ سے چند مواقعوں کو بلاول کو اپنا خطاب بھی روکنا پڑا۔

کراچی بار میں موجود وکلا کی اکثریت نے ماسک بھی نہیں پہنے ہوئے تھے جس کو دیکھتے ہوئے بلاول نے بھی وکلا کو ماسک پہننے کی ہدایت کرتے ہوئے باور کرایا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے نااہل ترین وزیر اعظم ہیں لیکن وہ دن دور نہیں جب ہم اس نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ وزیر اعظم کو گھر بھیج دیں گے ، آپ کو آپ کے حقوق دلوائیں گے اور آپ کے مسائل حل کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.