Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نون لیگ بدلتے بیانیوں سے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے: شہباز گل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   شہباز گل نے کہا ہے کہ نون لیگ بدلتے بیانیوں سے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے، بیانیے کی مخالفت پر جلیل شرقپوری سے ناروا سلوک قابل افسوس ہے، یہ لوگ ‘ووٹ نہیں نوازشریف کو عزت دو’ چاہتے ہیں۔

معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عدالت سے سزا پر (ن) لیگ نے بیانیہ شروع کیا کہ مجھے کیوں نکالا، مجھے کیوں نکالا کے بعد بیانیہ آیا ووٹ کوعزت دو، ووٹ کو عزت دو میں سے بیانیہ نکلا میں بیمار ہوں، ن لیگ ایک طرف ووٹ کو عزت دو کی بات کرتی ہے، دوسری جانب منتخب نمائندوں کی تذلیل کرتی ہے، ن لیگ والوں نے جلیل شرقپوری کیساتھ غیر مناسب سلوک کیا، جلیل شرقپوری نے نواز شریف کے بیانیے سے اختلاف کیا تھا۔

شہبازگل کا کہنا تھا ن لیگ ماضی کی طرح عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہی ہے، اب (ن) لیگ خود کو انقلاب لانے والی پارٹی کہہ رہی ہے، ہم ووٹ کو عزت دینے والے تھے، کیا جلیل شرقپوری ووٹ لے کر نہیں آئے ؟ کیا کیپٹن (ر) صفدر یوسف رضا گیلانی سے نہیں ملتے رہے ؟۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.