Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا تیزی پر اختتام ،53ارب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (بزنس رپورٹر )  اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو بھی تیزی رہی ،100انڈیکس444پوائنٹس کے اضافے سے 40798پوائنٹس پر بند ہوا، تیزی کے سبب 67فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں جب کہ سرمایہ کاروں کو 53ارب روپے سے زائد کا منا فع ہوا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبارکا آغاز تیزی سے ہو ا،سرمایہ کاروں اورمالیاتی اداروں کی جانب سے پٹرولیم ،فوڈز ،بینکنگ ،ٹیلی کام ،سیمنٹ اور اسٹیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 4بالائی حد عبور کر گیا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30انڈیکس 17127پوائنٹس سے بڑھ کر 17279.49 پر بند ہوا،اسی طرح آل شیئرز انڈیکس 28633پوائنٹس سے بڑھ کر 28874 پر بند ہوا۔مارکیٹ کا سرمایہ بڑھ کر 76کھرب2ارب روپے ہوگیا ۔ مجموعی طور پر 409کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 272کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،124میں کمی اور 13میں استحکام رہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.