Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جنوبی افریقی جائزہ وفد آئندہ ماہ لاہور آئے گا،پی سی بی کی تصدیق

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  ( اسپورٹس ڈیسک)  پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ کرکٹ جنوبی افریقہ نے 14 سے 17 نومبر تک شیڈول پی ایس ایل فائیو کے باقی میچوں کے دوران اپنا جائزہ وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ پی سی بی کی جانب سے کرکٹ جنوبی افریقہ کو پاکستان میں کوویڈ 19 سے متعلق تواتر سے بریف کیا جاتا رہا ہے جو کافی حد تک کنٹرول میں ہے ۔ذرائع کے مطابق ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ جنوبی افریقی ٹیم پاکستان ٹور پر صرف وائٹ بال میچز کھیلے گی یا اسے ٹیسٹ بھی کھیلنے ہیں تاہم پی سی بی کی کوشش ہے کہ ہوم ٹیسٹ کا انعقاد بھی ممکن بنایا جائے لیکن پروٹیز کی پاکستان آمد اور پی ایس ایل سکس کے بعد پاکستان کا جوابی دورہ پروٹیز وفد کی کلیئرنس سے مشروط ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.