Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نیشنل ٹی ٹونٹی ،بابر نے ناردرن کی فتوحات کا سلسلہ روک دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی  (سپورٹس رپورٹر)  نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں ہوم گراؤنڈ پر ناردرن کی فتوحات کوبریک لگ گئی، آل رائونڈرفہیم اشرف کی 4 وکٹوں کے بعد ناقابل شکست نصف سنچری اور بابراعظم کے ناٹ آئوٹ 86 رنز کی بدولت سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ناردرن کو ایونٹ میں پہلی مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا، سنٹرل پنجاب نے 166 رنز کا ہدف 17 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ دوسرے میچ میں خوشدل شاہ نے سدرن پنجاب کو نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں پہلی فتح سے ہمکنار کردیا ۔ سدرن پنجاب کی ٹیم نے ٹاس جیت کر سندھ کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی،سندھ نے مقررہ20اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر216 رنز بنائے ۔جواب میں سدرن پنجاب نے 19.4اوورز میں 217رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ پوراکرکے ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.