Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہوا سے پینے کا پانی ، آکسیجن اور توانائی حاصل کی جاسکتی ہے مودی کے بیان پر بھارتیوں نے سر پکڑ لیے ، ذہنی حالت پر سوالات

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی  :  بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیر اعظم مودی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ ڈنمارک کی ونڈ انرجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو ونڈ ٹربائن سے مختلف فائدہ اٹھانے کی تجاویز دیتے ہیں ۔ مودی کہتے ہیں کہ ایسے مقام جہاں نمی زیادہ ہو ونڈ ٹربائنوں کو ہوا سے پانی حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جائے ۔ ونڈ ٹربائنیں پانی بھی پیدا کریں تاکہ ساحلی علاقوں میں صاف پانی کی قلت دور ہو سکے ۔ انہوں نے ونڈ ٹربائن کے ذریعے ہوا سے آکسیجن حاصل کرنے کی بھی تجویز دی تاکہ وہ صاف پانی، آکسیجن اور توانائی کے حصول کیلئے استعمال ہوں ، یوں ‘‘تھری ان و’’ کے طو رپر استعمال ہوسکیں۔ راہول گاندھی نے اپنے تنقیدی ٹویٹ میں کہا کہ بھارت کیلئے اصل خطرہ یہ نہیں کہ وزیر اعظم مودی کچھ نہیں سمجھتے ، بلکہ یہ حقیقت ہے کہ ان کے گرد ایسا کوئی شخص نہیں جوکہ انہیں کچھ کہہ سکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.