ماسکو: آرمینیا اور آذربائیجان میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گا۔ 27 ستمبر سے شروع ہونے والی جنگ میں 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ماسکو میں ہونے والی ملاقات میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی جو دس گھنٹے تک جاری رہی۔ ایک مشترکہ بیان میں سیز فائر معاہدے کا اعلان کیا گیا، آرمینیا اور آذربائیجان میں جنگ بندی پر عملدرآمد کا آغاز آج سے ہوگا۔