راولپنڈی: نیول چیف امجد خان نیازی نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے ملاقات بھی کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوبد باجوہ نے انہیں پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایڈمرل امجد خان کی قیادت میں پاکستان نیوی کامیابی کی نئی جہتوں کو عبور کرے گی۔