Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاک فوج کا آرمینیا سے تنازع پر آذربائیجان کے مؤقف کی مکمل حمایت کا اعلان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ندیم رضا نے آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ سے ملاقات میں ’نگورنو کاراباخ‘ کے تنازع پر آذربائیجان کے مؤقف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی ) کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نگورنو کاراباخ کے تنازع پر آذربائیجان کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.