Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مقبوضہ کشمیر میں امن اور سلامتی کو درپیش خطرات کا سدباب کرنا ہوگا:شاہ محمودقریشی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ امن اور سلامتی کو درپیش خطرات کا سدباب کرنا ہوگا،مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو کچلا جارہا۔

وزیرخارجہ نے غیر وابستہ ممالک کی وزراءکانفرنس سے ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کے درمیان کشیدگی اور اعتماد کے فقدان نے اسلحے کی نئی دوڑ کو جنم دیا ہے ،باہمی تضادات بڑھتے اور پھیلتے چلے جارہے ہیں، نفرت اور تفریق سے متعلق نظریات پنپتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائبر سکیورٹی کو لاحق خطرات میں اضافہ ہورہا ہے، امن و سلامتی کو درپیش خطرات کا سدباب کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر گہری تشویش ہے، مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو کچلا جارہا ہے، فلسطین میں بھی مقبوضہ کشمیر جیسی صورتحال ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.