Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ میں آٹے کی قیمت 1220 روپے تک پہنچ چکی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ادارہ شماریات نے ملک کے تمام بڑے شہروں میں آٹا کی قیمتوں کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق آٹا کراچی میں سب سے زیادہ مہنگا ہے۔

یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ہفتے کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1500 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں آٹا 75 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، شہر قائد میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 140 روپے مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق یکم اکتوبر کو کراچی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1360 روپے تھی جو اب 1500 تک پہنچ چکی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق حیدر آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1360، سکھر میں 1300، لاڑکانہ میں 1280 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 900 روپے میں دستیاب ہے جبکہ اتنے ہی وزن کا تھیلا پشاور میں 1350 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

بنوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1320 اور کوئٹہ میں اس کی قیمت 1220 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.