Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

چینی کی قیمتوں کی اُڑان جاری،110 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملک بھر میں چینی کی قیمتوں کی اُڑان جاری ہے، وفاقی دارالحکومت میں سب سے زیادہ مہنگی ۔

ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے 17 میں سے 9 بڑے شہروں میں چینی100 روپے فی کلوہو گئی ہے، اسلام آباد میں چینی کی قیمت 110 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی اوسط قیمت 97 روپے 62 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی، ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 110 روپے فی کلو ہے ادارہ شماریات ملک میں چینی کی کم از کم قیمت 95 روپے فی کلو ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پشاور میں چینی 105 روپے تک فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، کراچی اور لاڑکانہ میں چینی 100روپے تک فی کلو میں بک رہی ہے، راولپنڈی, لاہور اور سیالکوٹ میں چینی کے نرخ 100 روپے ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ اور بہاولپور میں بھی چینی 100 روپے تک فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، گوجرانوالہ، فیصل آباد، بنوں میں چینی کی قیمت 98 روپے تک فی کلو ہے۔ سرگودھا اور خضدار میں چینی کی قیمت 95 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.