ن لیگ کے رہنما رانا ثناءاللہ کہتے ہیں کہ لوٹوں پر لوٹے ہی برسائے جائیں گے۔ لوٹوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی جائیں گے ۔
رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کچھ ارکان ایک سال سے چوری چھپے ملاقاتیں کر رہے تھے،وہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،لیگی ارکان اسمبلی کے جلیل شرقپوری کے سر پر لوٹا رکھنے کی کوشش پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوٹوں پر لوٹے ہی برسائے جائیں گے، لوٹوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی رجوع کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ استعفے اور لانگ مارچ مقررہ وقت پر ہوں گے۔ استعفے ایسے موقع پر دیں گے جب الیکشن کروانا ممکن نہ ہوگا۔میاں نوازشریف کا بیانیہ کسی ادارے کے خلاف نہیں ، نوازشریف چاہتے ہیں آئین کی بالادستی کے لیے تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں۔