Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

خوشدل شاہ کی طوفانی سنچری، سدرن پنجاب نے سندھ کیخلاف رنز کا پہاڑ سر کر لیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے مرحلے کے دوران 16 ویں میچ میں خوشدل شاہ نے ڈومیسٹک کرکٹ کا ریکارڈ بناتے ہوئے 35 گیندوں پر سنچری جڑ دی، سدرن پنجاب نے سندھ کیخلاف رنز کا پہاڑ سر کر لیا۔ خرم منظور کی تھری فیگر اننگز رائیگاں گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ نے پہلے کھیلتے ہوئے 216 رنز بنائے، خرم منظور نے اپنے کیریئر کی چوتھی جبکہ ایونٹ کی دوسری سنچری بنائی انہوں نے 58 گیندوں پر 108 سکور کی باری کھیلی، اسد شفیق نے 59، اعظم خان 12، شرجیل خان 11 اور انور علی نے 16 رنز بنائے۔ محمد الیاس نے دو شکار کیے۔

سدرن پنجاب نے ہدف آخری اوورز میں حاصل کر لیا، پہلے چار وکٹیں گرنے کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمین خوش دل شاہ اور آل راؤنڈر حسین طلعت نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باؤلرز کو بے بس کر دیا۔

مڈل آرڈر بیٹسمین خوش دل شاہ 36 گیندوں پر جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 100 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یہ پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ میں تیز ترین سنچری تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.