Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مجھے نہیں پتا اروشی کون ہے، نسیم شاہ

0

پاکستانی فاسٹ باؤلر اور شارجہ میچ کے ہیرو نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتہ اروشی کون ہے، میں اپنا فوکس کھیل پررکھتا ہوں۔

دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میچ جیتے، آصف علی جب آوٹ ہوئے تو اس کے بعد یقین تھا چھکے لگ جائیں گے، چھکوں کی پریکٹس بھی کرتا ہوں۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب باولرز بہترین ہیں، اور میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ ریڈ بال اور وائٹ بال میں پرفارمنس دوں، سخت محنت کررہا تھا اور اچھے وقت پر وائیٹ بال میں ڈیبیو ہوا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ آپ کو اتنی بیٹنگ ضرور آنی چاہیے کہ دوسرا بلے باز کھیل رہا ہو تو اس کو مدد مل سکے، بیٹنگ میں جتنی محنت کرو وہ کم ہے، اس لئے میں باولنگ کے ساتھ بیٹنگ پر بھی محنت کررہا ہوں۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے جس سے سیکھنے کو ملے اس سے کچھ سیکھ لوں، کوچز جو پلان دیتے ہیں اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں، وقاریونس کے ساتھ میسج پر بات کرتا رہتا ہوں ان سے بات چیت ہوتی یے سیکھتا ہوں۔

فاسٹ باولر نے مزید کہا کہ افغانستان کے خلاف جب پاکستان کے 9 کھلاڑی آوٹ ہوئے تو تمام شائقین دل چھوڑ گئے تھے، اور سوچ رہے تھے میچ ہاتھ سے نکل گیا ہے، مجھے خود بھی نہیں پتا لگا کہ میں میچ جیتنے کے بعد کیا کررہا ہوں۔

نسیم شاہ نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے بیٹ کی نیلامی کررہا ہوں، جو بھی گراونڈ میں میرے لیے آتا ہے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے نہیں پتا اروشی کون ہے میں اپنا کھیل پر فوکس رکھتا ہوں۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ کیرئیر میں سب سے زیادہ سپورٹ آپکی فیملی کرتی ہے میری فیملی نے بہت سپورٹ کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.