Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

یوم الفتح کانفرنس کے اثرات پورے ملک اور دنیا پر مرتب ہونگے ،سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( این این آئی)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ یوم الفتح کانفرنس کے اثرات پورے ملک اور دنیا پر مرتب ہونگے ، جمعیت علماءاسلام خیبرپختون خواہ نے 7 ستمبر کو یوم الفتح کے نام سے جو ایک عظیم الشان فقید المثال کانفرنس پشاور میں منعقد کی جس پر صوبائی امیر خیبرپختون خواہ مولانا عطاءالرحمٰن اور انکی پوری ٹیم صوبائی قیادت میزبان ضلع پشاور سمیت صوبے کے تمام اضلاع کے قائدین و کارکنان کو خراج تحسین پیش اورمبارکباد دے تا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل کوششوں سے اتنی بڑی ریکاڈ توڑ عدیم المثال کانفرنس منعقد ہوسکی اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کے وژن کو بڑی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایا گیا ہے اللہ تعالیٰ یوم الفتح کانفرنس کے اثرات کو پورے ملک اور دنیاء بھر میں مرتب فرمائے اور گستاخِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم و گستاخِ صحابہ کا منہ ہمیشہ کالا کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.