Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ٹی 20 بیٹنگ، بابر اعظم کی حکمرانی ختم : ڈیوڈ میلان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور  : آئی سی سی نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کی سیریز کے بعد نئی عالمی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی ہے ،جس کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ پاکستانی بلے بازبابرا عظم نے بیٹنگ رینکنگ میں اپنی حکمرانی گنوا دی اور انگلش بلے باز ڈیوڈ میلان پہلی پوزیشن پر قابض ہوگئے ،باؤلرز میں افغانستان کے راشدخان پہلی پوزیشن پر موجو دہیں ۔تفصیلا ت کے مطابق انگلش بیٹسمین ڈیوڈ میلان نے ناصرف پاکستان بلکہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں وہ 4 درجے چھلانگ لگاتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں اور یوں طویل عرصے تک ٹی ٹونٹی میں بلے بازوں کی فہرست میں حکمرانی کرنے والے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا جو دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں ۔ٹی ٹونٹی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں آرون فنچ تیسرے اور لوکیش راہول چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کولن منرو، گلین میکس ویل، حضرت زازئی، ایوان لوئیس، ویرات کوہلی اور آئن مورگن بالترتیب شامل ہیں ۔باؤلرز میں ایک درجہ تنزلی کے ساتھ عماد وسیم آٹھویں اور شاداب خان نویں نمبر پر آ گئے ہیں، ٹاپ 10 باؤلرز میں راشد خان کی حکمرانی برقرار ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں مجیب الرحمن، ایشٹن ایگر، تبریز شمسی، ایڈم زمپا،مچل سنٹنر، عادل رشید، عماد وسیم ،شاداب خان اور کین رچرڈز بالترتیب شامل ہیں۔دوسری طرف تیسرے ٹی20میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا کر مختصر فارمیٹ میں ٹاپ پوزیشن بچالی جبکہ سیریز میں2-1سے کامیابی حاصل کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم دوسری پوزیشن پر موجود ہے ،بھارت تیسری اور پاکستان چوتھی پوزیشن پر برقرار ہیں۔جنوبی افریقہ،نیوزی لینڈ،سر ی لنکا،بنگلہ دیش،ویسٹ انڈیز اور افغانستان بالترتیب پانچویں سے دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.