Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: شاہ محمود کی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے غیر رسمی ملاقاتیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ماسکو:   وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سائیڈ لائنز پر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے غیر رسمی ملاقات کی ہے، علاقائی روابط میں فروغ کیلئے ایس سی او کی اہمیت پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

ماسکو ملاقات کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل ایک اہم فورم ہے، ماسکو میں ہونیوالی کل کی نشستیں بہت اہم تھیں، کل ان کی تاجکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی، آج روس اور چین کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں طے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس اور چین کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ امور پر بات ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.