Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج:37پوائنٹس کااضافہ، 42ہزارکی حد پھر بحال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  :  اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد پھر تیزی آگئی ۔ کے ایس ای 100انڈیکس 42ہزار کی نفسیاتی سطح دوبارہ عبور کرگیا جب کہ کاروباری حجم کم رہا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 17ارب کا منافع ہوا ۔گزشتہ روز کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا ، بعد ازاں پٹرولیم ،کمیونی کیشن،ٹیلی کام،سیمنٹ سیکٹر میں خریداری بڑھنے سے خسارے کی شدت کم ہوتی گئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 37 پوائنٹس کے اضافے سے 42022 پوائنٹس پربند ہوا ، اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 66پوائنٹس بڑھ کر 29862 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 14 پوائنٹس کی کمی سے 17825.01 پوائنٹس اورکے ایم آئی 30 انڈیکس 312.86 پوائنٹس کے خسارے سے 67416 پر بند ہوا۔ گزشتہ روز 430 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 229 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،183میں کمی اور18میں استحکام رہا۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر78کھرب76ارب روپے ہو گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.