Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فیٹف کی شرائط پاکستانی سیاسی منظرنامہ شفاف کرنے کا طریقہ ہے،وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی شرائط پاکستانی سیاسی منظر نامہ شفاف کرنے کا طریقہ ہے۔ ان قوانین کی منظوری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ فیٹف شرائط پاکستانی معیشت کو دستاویزی کرنے کیلئے اہم ہیں۔ فیٹف کہتا ہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ نہیں ہو۔ اس کا مطالبہ ہے کہ جو جتنا کماتا ہے وہ ڈکلیئر بھی کرے۔ فیٹف کی چھتری تلے منی لانڈرنگ قانون پاکستان کیلئے بہتر ہے۔ اگر کوئی منی ٹریل نہ دے تو مطلب پیسے کا ذریعہ چھپایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ نیب کیسز میں سمجھوتہ ہوگا اور نہ کسی کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ احتساب عدالتیں آزاد ہیں، نیب بھی آزاد ادارہ ہے۔ جعلی بینک اکاؤنٹس کے تمام حقائق دستاویزی ثبوت پر مبنی ہیں۔ دستاویزی شواہد کی بنا پر آصف زرداری کی بریت مسترد ہوئی۔ جس کسی کو آزاد ہونا ہے تو وہ عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔ منی لانڈرنگ کیس میں دستاویزی شواہد کو دبایا نہیں جا سکتا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزارت قانون نے 120 احتساب عدالتوں کا پروپوزل بنا لیا ہے، اس کیلئے مرحلہ وار آگے بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے نیب عدالتوں کی تجویز وزیراعظم آفس بھیج دی گئی ہے۔

فروغ نسیم نے بتایا کہ وزیراعظم نے نیب عدالتوں کیلئے فنانس ڈویژن کو ہدایات دیدی ہیں۔ 2 سال میں ملک بھر میں 120 احتساب عدالتیں قائم ہوں گی جو 20 سال پرانے کیسز پر تیزی سے فیصلہ دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 60 سے 70 احتساب عدالتیں قائم ہوں گی۔ کیسز کم ہو جانے پر ججز کو دیگر کورٹس منتقل کر دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.