Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حضرت عبداللّٰہ شاہ غازی کا 1290 واں عرس شروع، وزیراوقاف کی مزار پر حاضری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی میں صوفی بزرگ حضرت عبداللّٰہ شاہ غازی رحمتہ اللّٰہ علیہ کا 1290 واں عرس شروع ہوگیا، عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی۔

مشہور صوفی بزرگ سید عبداللّٰہ شاہ غازی رحمتہ اللّٰہ علیہ کے سالانہ عرس کا وزیر اوقاف سندھ نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر مزار کو غسل بھی دیا گیا۔

وزیر اوقاف سندھ نے جیونیوز کو بتایا کہ موجودہ صورتحال میں عرس ایس او پی کے تحت ہو رہا ہے، محکمہ داخلہ کی مزارات سے متعلق ایس او پیز پر مکمل عمل کیاجارہا ہے۔ عرس کے موقع پر زائرین ایس او پی کے تحت حاضری دے سکیں گے۔

وزیر اوقاف سندھ نے افتتاح کے موقع پر مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، جبکہ پاکستان اور دنیا بھر سے ان کے عقیدت مند کراچی میں واقع حضرت عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

عبداللّٰہ شاہ غازی کے 1290ویں عرس کی تقریبات 10 اگست سے 12 اگست تک جاری رہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.