Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

چیمپئنز لیگ: ریال میڈرڈ اور یووینٹس ایونٹ سے باہر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چیمپئنز لیگ فٹبال میں ریال میڈرڈ اور رونالڈو کی یووینٹس ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

مانچسٹر سٹی نے ریال میڈرڈ کو دو۔ایک سے شکست دے کر لاسٹ ایٹ کے لیے کوالیفائی کیا۔ یوونٹس لیون کے خلاف دو۔ایک سے فتح کے باوجود اَوے گول کی بنیاد پر ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی۔

چیمپینز لیگ راؤنڈ آف سکسٹین کے فرسٹ لیگ میں لیون نے یوونٹس کے خلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ سیکنڈ لیگ میں بھی فرنچ کلب نے میچ کے 12 ویں ہی منٹ برتری حاصل کی۔ ڈیپے نے پنالٹی پر گول اسکور کیا۔

پہلے ہاف کے آخری لمحات میں رونالڈو نے پنالٹی پر گول کرکے میچ برابر کیا۔ دوسرے ہاف میں رونالڈو نے ایک اور گول کردیا۔

میچ اسی اسکور پر ختم ہوا، یووینٹس دو۔ایک سے میچ تو جیت گئی لیکن ایگریگیٹ پر اسکور دو دو رہا، اَوے گول کی بنیاد پر لیون نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

ایک اور میچ میں انگلش کلب مانچسٹر سٹی نے اسپینش جائنٹس ریال میڈرڈ کو دو۔ایک سے شکست دی۔

رحیم اسٹرلنگ نے میچ کے نویں منٹ میں گول کیا۔ 28 ویں منٹ میں کریم بینزیما نے گول برابر کردیا۔ گیبریل جیزز نے میچ کے 68ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو دو ایک سے فتح دلادی۔

مانچسٹر سٹی نے ایگریگیٹ پر 0-4 سے کامیابی حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.