Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

خضدار : چٹوک میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خضدار میں سیاحتی مقام چٹوک پر پھنسے 60 سیاحوں کو لیویز اہلکاروں نے ریسکیو کرلیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے کے بعد گزشتہ روز سے پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو کیے گئے سیاحوں میں سے 30 کو اپنے علاقوں روانہ کردیا گیا ہے جبکہ دیگر کو ملحقہ بستیوں میں عارضی طور پر ٹھہرایا گیا ہے۔

چٹوک کے سیاحتی مقام پر گزشتہ روز 60 سے زائد سیاح پھنس گئے تھے، جنہیں رسیوں کی مدد سے رسیکیو کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

اس سے قبل  خضدار میں طوفانی بارش سے مکانات اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.