Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مائیکرو سافٹ اور ایپل کے بعد ٹوئٹر کی بھی ٹک ٹاک خریدنے میں دلچسپی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے چینی کمپنی بائیٹ ڈانس کی زیرملکیت ایپ ٹاک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں یہ دعویٰ 2 افراد کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے ٹک ٹاک کو خریدنے کے لیے بائیٹ ڈانس اور امریکی انتظامیہ سے مذاکرات کیے جارہے ہیں اور وہ اس عمل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی 45 دن کی مدت میں پورا کرنا چاہتی ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے جاری ایگزیکٹیو آرڈر کے مطابق اگر ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز 15 ستمبر تک کسی امریکی کمپنی کو فروخت نہ کیے گئے تو امریکا بھر میں اس پر پابندی لگادی جائے گی۔

اب نئی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ٹوئٹر اور ٹک ٹاک کے درمیان بات چیت ابتدائی مرحلے میں ہے اور فی الحال مائیکرو سافٹ ہی اس معاملے میں آگے نظر آرہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹوئٹر کی مارکیٹ ویلیو 30 ارب ڈالرز کے قریب ہے لگ بھگ اتنی ہی قدر ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کی بھی ہے اور ذرائع کے مطبق ٹوئٹر کو اس معاہدے کو کرنے کے لیے اپنی قدر میں اضافہ کرنا ہوگا۔

ذرائع نے بتایا ‘اگر ٹوئٹر کسی سرمایہ کار گروپ کو اکٹھا کرنے کی کوشش کرے گی تو شراط کافی سخت ہوں گی، ٹوئٹر کے اپنے شیئر ہولڈرز کی جانب سے ممکنہ طور پر اس بات کو ترجیح دی جائے گی کہ انتظامیہ موجودہ بزنس پر ہی توجہ مرکوز کرے’۔

دیگر ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ ٹوئٹر کی ایک شیئر ہولڈر کمپنی سلور لیک اس ممکنہ ماہدے کے لیے سرمایہ کاری کے حصول میں مدد دینے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.