Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جولائی ، برآمدی شعبہ بھارت، بنگلہ دیش سے بہتررہا، شاہد رشید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کا برآمدی شعبہ بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر حریف ممالک سے بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے جس کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے ۔گزشتہ روزایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے گزشتہ ماہ بھارت کی برآمدات میں 13.7 فیصد جبکہ بنگلہ دیش کی برآمدات میں 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ پاکستانی برآمدات میں 5.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جب کہ ٹیکسٹائل برآمدات میں 14.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو ایک ریکارڈ ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعظم ان کی ٹیم اور برآمدکنندگان کو جاتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اپریل میں پاکستانی برآمدات میں 54 فیصد، مئی میں 35 فیصد اور جون میں 6 فیصد کمی آئی تھی مگر اب صورتحال بالکل بدل گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.