Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہیڈکوچ دباؤ میں کھلاڑیوں سے بہتر کارکردگی کے متمنی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مانچسٹر: پاکستانی ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد ہم بھی مداحوں کی طرح مایوس ضرور ہیں مگر یہی کرکٹ ہے اور امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق مصباح نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی کے درمیان بہت معمولی فرق ہوتا ہے اور ہار کے بعد خود کو قصور وار ٹھہرانا آسان ہے تاہم ہمیں یہ بات ضرور یاد رکھنی چاہئے کہ پاکستانی ٹیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور آخری سیشن کے علاوہ میچ میں اپنی گرفت برقرار رکھی۔ یقینا ہمیں اپنے کھیل میں دس ،پندرہ فیصد مزید بہتری اور کھلاڑیوں کو دباؤ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ شکست پر مایوسی ضرور ہے مگر اس کو ذہنوں میں نہیں رکھ سکتے ورنہ سیریز میں واپسی مشکل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بھی خود پر بھروسہ ہے کہ آئندہ میچوں میں وہ اچھا کھیل پیش کر سکتے ہیں۔ انگلینڈ کو فائٹ بیک پر کریڈٹ دینا چاہئے جو خسارے کا شکار ہونے کے باوجود ہم سے فتح چھین کر لے گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.