Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکمران پاکستان کی شاندار شناخت کوتباہ کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈیرہ اسماعیل خان;  جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران اقوام عالم اور مسلم امہ میں پاکستان کی شاندار شناخت کوتباہ کررہے ہیں ،سعودی عرب، چین اور دیگر ممالک کے بارے میں آئے روز میڈیا پرنئی نئی موشگافیاں حکمرانوں کی نااہلی کا واضح ثبوت ہیں۔

ملکی خارجہ پالیسی کو ایک واضح سمت دینا پاکستان کی جغرافیائی حیثیت ومفاد کو مدنظر رکھ کر بحیثیت ملک وقوم ایک نکتہ پر یکجا ہونا ضروری ہے، لاڈلے کی پشت پناہی وہ ممالک اور قوتیں کررہی ہیں جو پاکستان کے نظریاتی اور جغرافیائی مفادات کے یکسر مخالف ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نااہل کی ترجیحات اور پسندو ناپسند ملک کے استحکام اور عالمی سطح پر پاکستان کے مفادات کے تحفظ اور ترقی کی سوچ رکھنے والوں کی حکمت عملی سے متصادم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.