Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مایا علی کی 3 سال بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے جلد چھوٹی اسکرین پر واپسی کا اعلان کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے ’پہلی سی محبت‘ کے اسکرپٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔

انہوں نے چھوٹی اسکرین  پر واپسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے  ڈائریکٹر انجم شہزاد کے ساتھ ڈرامہ سائن کر لیا ہے۔

مایا نے بتایا کہ وہ اپنے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ اس پراجیکٹ کو آئی ڈریم پروڈیوس کر رہا ہے جسے نجی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مایا علی کا آخری ڈرامہ ’صنم‘ تھا جو 2017 میں نجی چینل پر نشر کیا گیا تھا۔

اس سے قبل اداکارہ نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ گزشتہ ماہ اُن کی زندگی میں بہت کچھ حیرت انگیز بالکل غیر اتفاقی طور پر ہوا۔

انہوں نے لکھا کہ گزشتہ ماہ کے دوران پیش آنے والی زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا بھرپورطریقے سے حل کرنے کی کوشش کی۔

ادکارہ نے بتایا کہ اس عرصے میں زندگی نے انہیں بہت کچھ سکھایا اور بہت سے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور انہیں قبول کرنے کا حوصلہ ملا۔

مایا علی نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جو میرے ساتھ اس مشکل کے وقت کھڑے تھے اور جنہوں نے مجھے دعاؤں میں یاد رکھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.