Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کاٹن مارکیٹ :خریداری بڑھنے سے روئی کا بھاؤ بڑھ گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی; کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل و سپنگ ملزکی جانب سے روئی کی خریداری میں دلچسپی کے باعث روئی کے بھاؤ میں مجموعی طورپر تیزی کا عنصر رہا، روئی کے بھاؤ میں فی من 200 تا 250 روپے کا اضافہ ہوا دوسری جانب پھٹی کی رسد میں بھی دن بدن اضافہ کا رجحان ہے ، صوبہ سندھ و پنجاب کے کئی علاقوں میں بارشوں کا دوسرا سلسلہ شروع ہونے کی وجہ سے پھٹی کی رسد کم ہو جائے گی اور روئی کی کوالٹی بھی متاثر ہوگی ۔ صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 8200 تا 8300 روپے ،پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 3300 تا 3700 روپے ، بنولہ کا بھاؤ فی من 1450 تا 1500 روپے رہا۔صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 8450 تا 8550 روپے ، پھٹی کابھاؤ فی 40 کلو 3600 تا 4000 روپے ،بنولہ کا بھاؤ فی من 1500 تا 1550 روپے رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.