Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے انڈے فروخت کرنے والی 7 دکانوں کو سیل کر دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مصنوعی انڈوں کی سرعام فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے انڈے فروخت کرنے والی 7 دکانوں کو سیل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مرغی کے انڈوں کے نام پر مصنوعی انڈوں کی شکایت عام ہے جس پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکشن میں آئی اور شہر کے علاقے مسجد روڈ، کواری روڈ، طوغی روڈ اور علمدار روڈ پر انڈے فروخت کرنے والی دکانوں پر کارروائی کی۔

فوڈ اتھارٹی کے حکام نے مصنوعی انڈے فروخت کرنے کے شبہ میں 7 دکانوں کو سیل کر کے 2 افراد کو حراست میں لے لیا، بعدازاں حکام نے انڈروں کے نمونے کیمیائی ٹیسٹ کیلئے متعلقہ لیبارٹری کو بھجوا دئیے۔ شہر میں انڈوں کے کاروبار سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ ابھی تک انہوں نے اپنے کاروبار میں مصنوعی انڈے نہیں دیکھے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ مصنوعی انڈے فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.