Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں، ایرانی سفیر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر محمد علی حسینی کا کہنا ہے کہ ایران نے ہمیشہ علاقائی سلامتی کے تحفظ اور بدامنی و عدم استحکام پیدا کرنے والے عوامل اور دہشتگرد گروہوں کی بیخ کنی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور اسے غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتا ہے۔

پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی نے عزیر بلوچ کے معاملے پر ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ایران نے پاکستان کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر استوار کر رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور پاکستان میں بد امنی پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد اور اس کی مذمت کرتا ہے۔

محمد علی حسینی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی عسکری اور سیاسی قیادت کی باہمی ملاقاتوں اور گفتگو میں ہمیشہ اعادہ کیا گیا کہ ایران دونوں ممالک کی مشترکہ سرحدوں اور کسی بھی سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کے لئے اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو طور پر تیار ہے۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ تہران دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ غلط فہمیوں کے فوری اور ضروری ازالے پر زور دیتا ہے جو زیادہ تر تیسری قوتوں کی بدنیتی پر مبنی کوششوں کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.