Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا وائرس کے دوران عمران خان کی نا اہلی کھل کر سامنے آچکی، آصف زرداری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران عمران خان کی نا اہلی کھل کر سامنے آچکی ہے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جمعیت علمائے اسلام  (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔

ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کا ملکی سالمیت اور بقا کی خاطر سیاسی امور میں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا، این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں آئینی ترمیم پر غیرلچکدار مؤقف اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.