Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

خاران میں شدید گرمی کی وجہ انسان جانور اور پرندے بلبلا اٹھے ،درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خاران(آن لائن)خاران میں شدید گرمی کی وجہ انسان جانور اور پرندے بلبلا اٹھے ،درجہ 50تک پہنچ گیا ہے قیامت خیز گرمی کے باعث دوپہر سے بازار،گلیاں اور شاہراہیں ویران ہوگئے لوگوں نے دوپہر سے ہی گھروں کا رخ کر لیا ہے شدید گرمی کے باعث ایر کولرز،ایر کنڈیشن اور پنکھوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے،برف،ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے،خاران گردونواح کے علاقے شدید گرمی کے لپیٹ میں ہیں۔قیامت خیز گرمی کے باعث خاران میں محکمہ پی ایچ ای گھروں میں پانی کی سپلائی بند کردی ہیں بچے بوڑھے اور خواتین اس شدید گرمی کے موسم میں پانی کے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ٹینکر مافیا نے بھی گرمی سے فائدہ اٹھا کر مہنگے داموں پانی فروخت کررہے ہیں ایک طرف اللہ پاک کی عذاب گرمی کی شکل میں انسانوں اور پرندوں کو بھی اپنی آزمائش میں ڈالا ہے دوسری طرف محکمہ پی ایچ ای کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے لوگ پینے کے پانی سے محروم ہیں ہر 15 دن بعد صرف آدھا گھنٹے پانی دے کر لوگوں کو عذاب اور تکلیف میں مبتلا کردیا ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.