Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں لاقانونیت عروج پر ہے ،تشدد ،قتل وغارت گیری باعث تشویش ہے، ثناءبلوچ 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان میں لاقانونیت عروج پر ہے ،تشدد ،قتل وغارت گیری باعث تشویش ہے ،شہریوں کو امن وامان کا قیام اور تحفظ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت سے آگے بڑھنا ہوگا،بلوچستان کا ایک اہم مسئلہ بجلی کے نظام کی بحالی، ،اپ گریڈیشن و مرمت کیلئے وسائل کا مختص نہ ہونا ہے عوام گرمیوں میں دوزخ جیسی ذندگی گذارنے پر مجبورہے جبکہ تعلیم،صحت و چھوٹے کاروبار ازیتناک حالت سے دو چارہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ثناءبلوچ نے کہاکہ لاقانونیت عروج پر ہے ،تشدد ،قتل وغارت گیری باعث تشویش ہے ،شہریوں کو امن وامان کا قیام اور تحفظ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت سے آگے بڑھنا ہوگا،بلوچستان کا تباہ حال ضلع آوران ہے جو150 کلومیٹر کا فاصلہ لسبیلہ آوران شہر تک 5 گھنٹہ میں طے کیا-اس ضلع کا شمار پاکستان بلکہ ایشیا کے پسماندہ ترین علاقوں میں ہوتا ہے-راستہ میں خستہ حال سڑک کی وجہ سے پیاز سے بھری ٹرک الٹ گئی تھی 2دن سے باقی ٹرک راستے میں رکے ہوے تھے۔ بلوچستان کا ایک اہم مسئلہ بجلی کے نظام کی بحالی، ،اپ گریڈیشن و مرمت کیلئے وسائل کا مختص نہ ہونا ہے عوام گرمیوں میں دوزخ جیسی ذندگی گذارنے پر مجبورہے جبکہ تعلیم،صحت و چھوٹے کاروبار ازیتناک حالت سے دو چارہے ،حکومت کو چاہیے کہ بجٹ میں ہر ضلع کیلے کم از کم 20 کروڑ اس مد میں مختص کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.