Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں دو فلسطینی نوجوان شہید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راملہ  : مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔اسرائیل کی بربریت جاری، فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر کے دو فلسطینی نوجوان سکیورٹی آفیسرز کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی بھی ہوا۔

نوجوان فلسطینی اتھارٹی میں آفیسر تھے، عوام نے اسرائیل کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ فلسطینی مسلمانوں کے خلاف گذشتہ ماہ ظالمانہ صیہونی کارروائیوں میں 200 سے زائد شہری شہید ہوئے جبکہ ہسپتالوں میں زخمیوں کی گنجائش ختم ہو گئی۔ غزہ پر اسرائیلی ناکہ بندی تاحال جاری ہے جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.