Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہر شہری کو کورونا سے بچاؤ ویکسین لگا کر عوام کی زندگیاں محفوظ بنائی جائیں گی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہر شہری کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا کر عوام کی زندگیاں محفوظ بنائی جائینگی، آنے والے دنوں میں ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز اور بہتر کیا جائے گا۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ایک کروڑ شہریوں کی انسداد کورونا ویکسینیشن کرچکی ہے، وزیراعظم نے کورونا کے محاذ پر جو بہترین حکمت عملی اختیار کی پوری دنیا اس کی معترف ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایک جانب قیمتی جانوں کا تحفظ تو دوسری جانب روزگار، خوراک کی فراہمی کا دوہرا چیلنج درپیش تھا، پی ٹی آئی حکومت نے دانشمندانہ فیصلوں سے عوام کی جانوں کا تحفظ، روزگار و خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.