Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فوڈ اتھارٹی کو مزید فعال بنانے کے لئے اہم فیصلوں کی منظوری،سردار کھیتران

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی سردار عبد الرحمان کھیتران کی زیر صدارت منعقدہ بی ایف اے کے پانچویں بورڈ اجلاس میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو مزید فعال بنانے کے لئے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی، ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے ابراہیم بلوچ نے اجلاس کو اتھارٹی کی گزشتہ ایک سال کی کاکردگی اور اقدامات سمیت مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں صوبائی سیکرٹری خوراک نور احمد پرکانی اور متعلقہ محکموں کے حکام کے علاوہ تاجر تنظیموں و چیمبر آف کامرس بلوچستان کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سالانہ کارکردگی و پیشرفت رپورٹ، نظر ثانی شدہ بجٹ تخمینہ برائے سال 21۔2020، بجٹ تخمینہ برائے سال 22۔2021 (بشمول ایس این ای)، موجودہ مالی سال 21۔2020 کے دوران بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے لیے مختص گرانٹ ان ایڈ کے اجراء اور بی ایف اے کی منظور شدہ آسامیوں پر بھرتی و ڈویژنل دفاتر کے قیام کے لیے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بی ایف اے سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے اتھارٹی کی کاوشیں مثالی ہیں، ادارے کی بہترین کارکردگی میں تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصاََ انجمن تاجران کا کردار نہایت اہم رہا ہے، صوبے بھر میں عوام کو ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کے لیے ہمیں آئندہ بھی انجمن تاجران کا تعاون درکار ہوگا ۔ جبکہ ادارے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے بی ایف اے بورڈ ممبرز کی دی گئیں تجاویز ضرور زیر غور لائی جائیں گی۔بعد ازاں انجمن تاجران کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی ابراہیم بلوچ کو صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بی ایف اے سردار عبدالرحمان کھیتران اور صدر انجمن تاجران بلوچستان رحیم آغا نے خصوصی شیلڈ پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.