Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اگلے انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ منتخب ہونگے ، جام کمال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دکی  : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سابق صوبائی مشیر انڈسٹریز سردار در محمد ناصر (مرحوم ) ایک ملنسار، صبر پسند، خوش اخلاق اور بردبار شخصیت کے مالک تھے ان کے جانے سے بلوچستان عوامی پارٹی اور بلوچستان میں ایک بڑا سیاسی خلاف پیدا ہوا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صوبائی مشیر انڈسٹریز کی پہلی برسی کی مناسبت سے میونسپل کمیٹی دکی کے سبززار میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ سردار در محمد ناصر مرحوم کے خاندان اور انکے ساتھ ہمارے خاندانی تعلقات برسوں سے چلے آرہے ہیں۔اللہ تعالی انکے درجات بلند کرکے انکی مغفرت فرمائیں مرحوم سردار در محمد ناصر ایک ملنسار صبر پسندخوش اخلاق، بردبارخصوصیات کے مالک تھے۔مرحوم کے ساتھ اور انکے خاندان کے ساتھ ہمارے بڑے روابط تھے وہ ایک بردبار سیاسی شخصیت تھے۔مرحوم کے جانے سے ہماری پارٹی اور بلوچستان میں ایک بہت بڑی سیاسی خلا پیدا ہوا ہے مرحوم کیساتھ میرے آخری گزرے ہوئے مہینے میں کبھی بھی نہیں بھول سکتا انہوں نے میرے ساتھ جب بھی ملاقات کی علاقے کے اجتماعی مسائل کی نشاندہی کی انکے بھائی ڈاکٹر محمد نواز ناصر کے سوچ اور فکر سے میں اور میری پارٹی متاثر ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے امریکی شہریت چھوڑ کر مرحوم بھائی کا مشن پورا کرنے کیلئے سیاسی طور پر میدان میں اترا ہے ہماری پارٹی اور بلوچستان کے عوام انکی صلاحیتیوں سے انیوالے دنوں میں استفادہ حاصل کرینگے۔میں ڈاکٹر نواز ناصر کے ساتھ ملکر بہت خوش ہوا ہوں آنے والے وقت میں صحت کے حوالے سے ہم ملکر کام کرکے پسماندگی دور کرکے بہتری لائینگے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکن پارلیمانی لیڈر اور ہم سب ملکر اپنے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کرکے آنے والے انتخابات میں اپنی کارگردگی کی بنیاد پر دوبارہ منتخب ہونگے۔ تعزیتی ریفرنس سے باپ پارٹی کے صوبائی رہنما ڈاکٹر نواز خان ناصر، مولانا عبدالقادر لونی، مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی نائب صدر سردارزادہ نعمان خان ناصر، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی پیر جان ناصر، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی عزت خان ناصر، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر حاجی محمد اشرف ناصر، ملک کلیم اللہ ترین، اسماعیل خان دمڑ، ملک عبداللہ جان دمڑ، عبید خان ترین، بلوچ خان لونی اور دیگر نے خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.