Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

صلاحیتوں کیمطابق سو فیصد پرفارم ہدف ہے :حارث رؤف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( سپورٹس ڈیسک ) لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل میں تیز سے تیز گیند کرکے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کی کوشش کریں گے ۔ حارث رؤف نے کہا کہ ٹیم میں نئے پلیئرز آئے ہیں، آپس میں گُھل مل چکے ہیں، ہدف یہی ہے کہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق سو فیصد پرفارم کروں۔فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ تیز ترین باؤلنگ کرنے اور بیٹسمین کے اعصاب سے کھیلنے کا پلان ہے ، کسی ایک بیٹسمین کو ہدف نہیں بنایا ۔حارث رؤف نے کہا کہ جب سے کرکٹ شروع کی ہے ، شاہین کے ساتھ کمبی نیشن بنا ہوا ہے ، میں پرفارم کروں یا شاہین آفریدی، اہم بات ٹیم کی جیت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ افغان کھلاڑی راشد خان کے آنے سے بہت فائدہ ہوا ہے ، باؤلنگ ہماری اچھی ہے ۔اپنی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گا کہ پی ایس ایل 6 میں ٹاپ وکٹ ٹیکر بنوں، اس بار کوشش کریں گے کہ ٹرافی ضرور اٹھائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.