Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پوزیشن نے مخالفت برائے مخالفت میں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سیاست کی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے مخالفت برائے مخالفت میں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھٹیا سیاست کی، عوام کے سامنے بلند و بانگ دعویٰ کرنے والوں کی قلعی کھل چکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے کورونا کے غیر معمولی حالات میں بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا، مایوس اپوزیشن نے ہر قومی مسئلے پر عوام کو مایوس کیا ہے، اپوزیشن نے اپنی تمام توانائی صرف زبانی جمع خرچ پر صرف کی، اپوزیشن کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ بیان بازی سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے، تحریک انصاف کی قیادت عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، ہم کل بھی عوام کے ساتھ تھے، آج بھی ساتھ ہیں، آئندہ بھی ساتھ رہیں گے، اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.