Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سینئر اداکار خالد انعم کی شاہد آفریدی پر ہلکے پھلکے انداز میں تنقید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سینئر اداکار خالد انعم نے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی پر ہلکے پھلکے انداز  میں تنقید کی ہے۔انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے خالد انعم نے شاہد آفریدی  کی کرکٹ کی کارکردگی کی مثال دیتے ہوئے ان پر تنقید کی۔

 انہوں نے لکھا کہ ’شاہد آفریدی سے اختلاف اپنی جگہ لیکن شاہد آفریدی ایک ہیرو ہے ، ایک وقت جب پاکستان کے28 رنز پر 4 آؤٹ ہوتے تھے  پھر شاہد آفریدی بیٹنگ پر آتا تھا اور پاکستان کے 28 رنز پر 5 آؤٹ ہوجاتے تھے‘۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے حال ہی میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی تعریف جب کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی  پالیسیوں پر ان کو  تنقید کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

 شاہد آفریدی نے وزیر اعظم شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد انہیں مبارکباد دی تھی۔

دوسری جانب شاہد آفریدی نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے کا حق مجھے حاصل ہے، بطور کپتان انہوں نے ہمیشہ عمران خان کی تعریف کی لیکن بطور وزیر اعظم ان کی پالیسیوں سے اختلاف کرنا ان کا حق ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.