Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عمران خان کو جمہو ری عمل کے ذریعے ہٹایا گیا ہے : میر ضیاء لانگو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : مشیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ عمران خان کو جمہو ری عمل کے ذریعے ہٹایا گیا ہے ایک جمہو ری عمل کو پاک فوج کے ساتھ جوڑنا غیر منا سب ہے، جب بھی کسی سے اقتدار جا تا ہے تو وہ پاک فوج کا نام استعما ل کر کے دشمن کا آلہ کار بن جا تا ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو عمران خان کے ایبٹ آباد میں ہو نے والے جلسے پر رد عمل دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ایبٹ آباد جلسے میں پاک فوج کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ انتہائی نامناسب تھی، فوج ایک غیر سیاسی ادارہ ہے جسے سیاست میں گھسیٹنا نہیں چاہیے، پاک فوج کو بدنام کرنے والوں کی اس حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، انہوں نے کہاکہ دشمن کی کٹھ پتلی بن کر اپنی ہی فوج سے لڑنا نہیں چاہیے پاکستان کی فوج وہ واحد ادارہ ہے جو پاکستان کا ضامن ہے، میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ فوج کو سیاست میں گھسیٹنا دشمن کے بیانیے کو تقویت دینا ہے، تمام سیا سی جما عتوں سے اپیل کر تاہوں کہ وہ فوج کا نام نا استعمال کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.