Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کسانوں کو زرعی پانی کی فراہمی بروقت یقینی بنائی جائے : جان محمد جمالی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اوستہ محمد :  اسپیکر بلوچستان اسمبلی و قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے گزشتہ روز کیرتھرکینال کا دورہ کیا اس موقع پر چیف انجینئر کینالز قاضی عبدالرزاق ایکس ای این کیرتھرکینال ظفر علی و دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے چیف انجینئر ایریگیشن کینال قاضی عبدالرزاق نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی کو جاری ترقیاتی کام کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آر ڈی 102گھڑنگ آر ڈی 108آر ڈی 116خانکی آر ڈی 142خانپور سے آر ڈی 220اور آر ڈی 278قبولہ ریگولیٹر تک بھاری مشینری سے بھل صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے محکمے کے انجینئرز کام کی کڑی نگرانی کررہے ہیں اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے بھل صفائی کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی کہ کیرتھر کینال کی بھل صفائی کے کام پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا انجینئر کوشش کریں کہ معیاری کام کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ کسانوں کو زرعی پانی کی فراہمی بروقت یقینی بنائی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ ہماری یہی کوشش رہی ہے عوام اور کاشتکاروں کے مسائل حل کئے جائیں ہم نے عوام سے جو وعدے کئے تھے اب انہیں پورا کیا جارہا ہے کینال کی بھل صفائی بھی اسی تسلسل کی ایک کڑی ہے بھل صفائی کے کام کے بعد کاشتکار حکومت کے اقدامات سے براہ راست مستفید ہوسکیں گے اس سے قبل میر جان محمد جمالی سے محکمہ بی اینڈ آر،ایریگیشن ،کیسکو، ایجوکیشن سمیت دیگر آفیسران نے ملاقات کی آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آفیسران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہےکہ وہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں انہوں نے ایکس ای این بلڈنگز ظفر علی کھوسہ کو احکامات دیئے کہ گرلز ڈگری کالج کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ بچیوں کو تعلیم کے حصول میں مشکلات ختم ہو سکے انہوں نے مزید کہاکہ انشااللہ آنے والے بجٹ میں کسانوں اور کاشتکاروں کو زرعی اجناس کی بروقت منڈیوں میں فروخت کرنے کے لئے بلیک ٹاپ روڈز تعمیر کے لیے بجٹ مختص کیا جائے گا اس کے علاوہ گرلز اور بوائے سکول کو انٹر کالج کا درجہ بھی دینے کے لیے بہت جلد عملی طور پر اقدامات کیے جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.