Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں : نور محمد دمڑ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءصوبائی سنیئر وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور فلاح عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل بلوچستان حکومت کی اولین ترجیحات ہیں حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تعمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت نے صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کردیا ہے بلدیاتی انتخاب میں بی اے پی بلوچستان کے 32 اضلاع میں ہونے والے انتخاب میں بھرپور حصہ لے رہی انتخاب سے قبل عوام کی جانب سے بی اے پی کو بھرپور پزرائی مل رہی ہیں29 مئی کو بھی اے پی کے امیدواروں کی جیت یقینی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی ضلع زیارت و ہرنائی کے ضلعی و مقامی عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع بی اے پی کے دونوں اضلاع اور مقامی عہدیداروں نے بلدیاتی انتخاب عوامی رابطہ مہم سمیت مختلف علاقائی امور پر تبادلہ خیا ل کیاگیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے پارٹی عہدیداروں پر زوردیا کہ وہ دن رات ایک کرکے بلدیاتی انتخاب کے نامزدامیدواروں کی بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائے بلکہ گھر گھر جاکر پارٹی کے نامزدامیدواروں کی کامیابی بھرپورکوششیں کرے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بی اے پی بلدیاتی انتخاب میں کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لے رہے ہیں اور عوام کی جانب سے بی اے پی کو بھرپورپزرائی مل رہی ہیں اور پارٹی کی مقبولیت میں روزبروز بے پناہ اضافہ ہورہا ہے لوگ جوق درجوق پارٹی میں شامل ہورہے ہیں صوبائی حکومت وزیرعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوام کے درپیش مسائل کے حل کے لئے عملی طور پر اقدامات اٹھا رہی ہے موجودہ صوبائی حکومت ایک عوامی حکومت ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے موثر اقدامات کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ عوام کے اجتماعی و بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارا سیاست کا محور عوام ہے اپنے عوام کے بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیحی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.