Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

”باپ“ کے مرکزی رہنماءمیر خالد بزنجو ایک بار پھر نیشنل پارٹی میں شامل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خضدار : نیشنل پارٹی نال کے زیر اہتمام گرینڈ عظیم الشان شمولیتی پروگرام بی اے پی( باپ) کو بڑا جھٹکا اور صفایابلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و سابقہ سینیٹر میر خالد جان بزنجو ہزاروں کارکنان،قبائلی رہنماو ں،حامیوں کے ساتھ بلوچستان عوامی پارٹی سے(باپ) سے مستفعی ہو کر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کیانیشنل پارٹی نال کے زیر اہتمام ایک گرینڈ شمولیتی پروگرام میر غوث بخش بزنجو لائبریری نال میں زیر صدرارت نیشنل پارٹی نال کے صدر خدا بخش بلوچ منعقد ہوا۔گرینڈ عظیم الشان شمولیتی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اسٹیج کے سیکریٹری کی ذمہ داری نیشنل پارٹی نال کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف ساسولی نے سر انجام دی۔ گرینڈ شمولیتی پروگرام کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو تھے۔جبکہ اعزازی مہماناں میر مولا بخش بزنجو میر شیر دل بزنجو نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری انسانی حقوق شاوس حاصل بزنجو مرکزی کمیٹی کے رکن خضدار کے صدر حمید بلوچ سردار زادہ میر شاہ میر بزنجو نیشنل پارٹی کے مرکزی سوشل میڈیا سیکریٹری ولید بزنجو نیشنل پارٹی کے صوبائی ریسرچ ایڈوکیسی دیدگ بزنجو صوبائی،صوبائی کلچر سیکریٹری میر اشرف علی مینگل رہنما حاجی احمد نواز بلوچ ودیگر تھے۔بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما میر خالد بزنجو نے اپنے قبائلی رہنماوں کے ساتھ سابق وزیر سردار محمد اسلم بزنجو سے ملاقات کرکے اپنے قبائلی اور حامیوں سمیت نیشنل پارٹی کے پروگرام منشور اور نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدلمالک بلوچ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم جان بزنجو کی قیادت پہ اعتماد کا اظہار کرتے ہوے بلوچستان عوامی پارٹی سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شامل ہونے والے میر خالد بزنجو کو نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سابق صوباءوزیر سردار محمد اسلم بزنجو پارٹی پرچم پہنایا۔ شمولیتی پروگرام۔سے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا میر خالد بزنجو اور اس کے حامیوں کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے نیشنل پارٹی کی قومی اور وطنی سوچ سے اتفاق کرتے ہوے خضدار نال کے عوام کو ایک خوشحال اور بہتر مستقبل۔دینے کےلے نیشنل پارٹی کے قومی کاروان کا حصہ بنے ہیں انکی شمولیت انتہائی خوش آئند ہے جسکا اثر نہ صرف نال بلکہ جھالاوان پر پڑے گا شمولیتی پروگرام سے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سابق صوباءوزیر سردار محمد اسلم بزنجو میر خالد بزنجو نیشنل پارٹی کے مرکزی انسانی حقوق سیکریٹری ساوش بزنجو نیشنل پارٹی کے مرکزی سوشل میڈیا سیکرٹری ولید بزنجو ۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن خضدار کے صدر حمید ایڈوکیٹ میر شیر دل بزنجو سردسر زادہ میر شاہ میر بزنجو میر دیدگ بزنجو میر اشرف علی مینگل عبدلوہاب غلامانی بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی کے رکن ظفر زیب رائیس بشیر احمد نیشنل پارٹی نال کے صدر خدا بخش بلوچ ریاض بلوچ محمد اشرف ساسولی ودیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا نیشنل۔پارٹی ایک قوم پرست و ترقی پسند سیاسی جماعت ہے جو بلوچستان کے عوام۔کے سیاسی معاشی اور قومی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کررہا ہے ہم۔ایک قومی سیاست کررہے ہیں بلوچستان کے تمام پڑھے لکھے سیاسی لوگوں کےلئے نیشنل پارٹی کے دروازے کھلے ہیں اور نیشنل پارٹی بلوچستان کے باشعور افراد کی جماعت ہے نیشنل پارٹی میں قبائلی سیاسی لوگوں کی شمولیت نیک۔شگون ہے بلوچستان کے بنیادی سیاسی مسائل کے حل کے لئے بلوچستان کے عوام کو منظم ہوکر نیشنل۔پارٹی کے قیادت کے ہاتھ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے نیشنل۔پارٹی کی قیادت اپنی بھر پور صلاحیتوں سے بلوچستان کے قومی مسائل۔کو حل کرنے کی کوشش کی ہے اس گمبھیر صورتحال سے نکالنے کا واحد ذریعے بلوچ قوم کو متحد ہونے کا ہے نیشنل۔پارٹی کو جب بھی اقتدار کا موقع ملا ہے نیشنل۔پارٹی کی قیادت اپنی بھر پور صلاحیتوں سے بلوچستان کے قومی مسائل۔کو حل کرنے کی کوشش کی ہے انھوں نے کہا عوام متحد ہوکر بلدیاتی انتخابات سمیت قومی انتخابات میں بلوچ دشمن منفی قوتوں کو شکست دینا ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.