Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو برطرف کر دیا ، نوٹیفکیشن جاری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو برطرف کر دیا۔ کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کو ہٹائے جانے کی سمری کے دن پورے ہونے کے بعد آئین اور ضابطے کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو بطور گورنر پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔ نئے گورنر کی تعیناتی تک آئین کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر ہوں گے۔

نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد عمر سرفراز چیمہ سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ گورنر ہاؤس کے باہر سیکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے مزید نفری تعینات کر دی گئی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو گورنر ہاؤس میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.