Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج ، این اے 75 ڈسکہ کا معرکہ :(ن) لیگ نے پی ٹی آئی کو شکست دیدی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سیالکوٹ: قومی اسمبلی حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، (ن) لیگ پہلے اور تحریک انصاف دوسرے نمبر پر ہے، مسلم لیگ (ن) نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 10 ہزار ووٹوں سے جیت چکے ہیں۔

x حلقے کے 360 پولنگ اسٹیشنز میں سے 157 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار 46889 ووٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی  34590 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

قبل ازیں این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے پرامن طور پر جاری رہی اور کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ حلقہ میں پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی اور ن لیگ کی نوشین افتخار میں کانٹے کا مقابلہ ہے جب کہ تحریک لبیک کے امیدوار خلیل سندھو بھی انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.