Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

این سی او سی کا موجودہ پابندیاں 13 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

این سی او سی نے موجودہ کورونا پابندیاں 13 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کے حوالے سے لگائی گئی پابندیوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں کورونا کے حوالے سے لگائی گئی موجودہ پابندیوں کو 13 اپریل تک بڑھانےکا فیصلہ کیا گیا، اور بتایا گیا ہے کہ رمضان کے دوران پابندیوں سے متعلق مزید بحث اور فیصلوں پر تبادلہ خیال کے لئے 12 اپریل کو  اجلاس ہوگا، جس میں خاص طور پر پابندیوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر توجہ دی جائے گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی کافی مقدار کو وسط اپریل کے بعد پہنچنا ہے، اجلاس نے رمضان کے دوران ویکسینیشن پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.